Thursday, 21 November 2024
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

الیکشن کمیشن کا سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں اہم اجلاس

اسلام آباد(محمدعدنان سے)الیکشن کمیشن کااہم اجلاس سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں اسلام آباد ہوا، اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن اورسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن  نےشرکت کی،اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نےالیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے پُرامن انعقاد کےسلسلے میں الیکشن کمیشن کی ایک میٹنگ 11اکتوبر 2022 کو ہوئی تھی جس میں سیکرٹری وزارت داخلہ ،دفاع، چیف سیکرٹری سندھ،آئی جی سندھ ،پاک آرمی اوررینجرز کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔


اس میٹنگ میں بھی چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے یہ درخواست کی تھی کہ کیونکہ پولیس کی نفری کم ہے لہذا پاک آرمی اور رینجرز کی Staticڈیوٹی پولنگ سٹیشنوں پر لگائی جائےالیکشن کمیشن نےاس میٹنگ میں تمام اداروں کوالیکشن کے پُرامن انعقادکیلئےضروری انتظامات مکمل کرنےکی ہدایات جاری کیں تھیں تاکہ پولنگ کاعمل 23 اکتوبر 2022 کوپُر امن طور پر مکمل کیاجائے،اب دوبارہ چیف سیکرٹری سندھ نے14اکتوبر 2022 کوالیکشن کمیشن کودرخواست کی ہے کہ کیونکہ کراچی ڈویژن  کے اکثر پولنگ اسٹیشن یا تو انتہائی حساس ہیں یاحساس ہیں اسکے علاوہ سندھ گورنمنٹ کے پاس 16785 پولیس اہلکاران کی کمی ہے لہذا الیکشن کو3 مہینےکیلئے ملتوی  کیا جائے۔بصورت دیگرالیکشن کے پُر امن انعقادکیلئے پاک آرمی اوررینجرز  تعیناتی کے ذریعے16785اہلکاروں کی کمی کوStatic dutyکےطورپر پورا کیاجائے۔


اس ضمن میں الیکشن کمیشن  نےکراچی میں بلدیاتی انتخابات کےانعقاد کویقینی بنانے کیلئےہرممکن کوشش کی اور کل 17 اکتوبر 2022 کو سیکرٹری  وزارت داخلہ سے میٹنگ  کی اورتحریری   طورپر بھی لکھاگیاکہ وزارت داخلہ دیگرامن وامان قائم کرنے کیلئے اداروں بشمول  پاک آرمی اوررینجرز  کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ پولیس کی نفری کی جوکمی ہےاس کو پورا کیاجائے اورکراچی  میں بلدیاتی انتخابات کے انعقادکو یقینی بنایا  جائے۔اس پروزارت داخلہ نے تحریری طورپرمطلع کیا ہے کہ پولیس کی نفری کی کمی کے پیشں نظر  پاک آرمی اور رینجرز  پولنگ سٹیشنوں  پر بطور Static ڈیوٹی سرانجام  نہیں دے سکتی،البتہ پہلے کیطرح یہ فورسزکیو آر ایف کےطورپر مہیا ہوں گی۔الیکشن کمیشن نےغور وخوض کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ مذکورہ بالاحالات میں الیکشن کمیشن  کے پاس سوائےاسکے کوئی  چارہ نہیں کہ کراچی میں بلدیاتی  انتخابات فی الحال ملتوی کر دیئے جائیں کیونکہ الیکشن کا پُرامن  انعقاداورووٹروں کا تحفظ الیکشن کمیشن کی اولین ترجیح ہے۔


اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے  فیصلہ کیا کہ 15دن  کے بعد الیکشن کمیشن کا دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں صوبائی گورنمنٹ اوردیگر امن وامان قائم  کرنے والےاداروں سے Feed Back لیا جائےگا تاکہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کاجلد از جلد اور پُرامن انعقادیقینی بنایا جائےاور الیکشن کی تاریخ کافیصلہ کیا جا سکے۔اس میٹنگ میں الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ بھی کیاکہ ضلع کرم کےحلقہ این اے 45 میں پولنگ 30 اکتوبر2022 کوہوگی۔اس ضمن میں تمام اداروں کوضروری انتظامات مکمل کرنیکی ہدایات جاری کی جاررہی ہیں۔