Thursday, 03 October 2024
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر انتظام میڈیا ٹا ون میں ڈینگی سے متعلق آگہی واک کا اہتمام

کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر انتظام میڈیا ٹا ون میں ڈینگی سے متعلق آگہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں میڈیا ٹاون سوسائٹی کے سینئر نائب صدر طارق ملک ،سیکرٹری جنرل رانا قیصر، جوائنٹ رجسٹرار فیلڈ میر احمد شاہ،اسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی محمد سرفراز خان، فنانس سیکرٹری میڈیا ٹان عرفان ملک، ملک حفیظ، طارق اقبال چوہدری اور دیگر نے شرکت کی۔


اس موقع پر جوائنٹ رجسٹرار فیلڈ میر احمد شاہ نے میڈیا ٹاون میں ڈینگی سے بچاو کے لیے کیے گئے اقدامات کا تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈینگی سے بچاو کے لیے مہم شروع کی ہوئی ہے اس مہم کو گلی محلوں میں لے کر جائیں گے تاکہ ڈینگی سے محفوظ رکھا جا سکے ۔ نہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار کی علامات ظاہر ہونے پر فورا ڈاکٹر یا ہسپتال رابطہ کیا جائے تاکہ بروقت علاج شروع ہو سکے۔میڈیا ٹاون کے سینئر نائب صدرنے کہا کہ ڈینگی ایک مہلک مرض ہے جس سے بچا کا واحد راستہ احتیاط کے ساتھ ساتھ ڈینگی لاروے کا خاتمہ ہے تاکہ اسے مچھر بننے سے پہلے ہی ختم کیا جا سکے۔


انہوں نے کہا کہ ہر شہری اپنے گھروں اور اردگرد پانی کھڑا نہ ہونے دے خصوصا گملوں، کیاریوں، پرانے برتنوں اور چھت پر صفائی کا خیال رکھیں