Wednesday, 13 November 2024
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

دوحہ قطر میں اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کی رنر اپ پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال

اسلام آباد  (محمد ارشد سے ) دوحہ قطر میں اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کی رنر اپ پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال، تقریب کا انعقاد ، ملک کی نامور شخصیات کی تقریب میں شرکت، شادار کارگردگی پر کھلاڑیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،تفصیلات کے مطابق دوحہ قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میںرنر اپ رہنے والی پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی شاندار کارکردگی پر وطن واپسی پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک شاندار استبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی نامور سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی ، تقریب میں شرکت کرنے والوں میں مسلم ہینڈز کے روح رواں پیر سید لخت حسنین ، پاکستان سویٹ ہوم کے زمردخان، پی ایف یو جے صدر افضل بٹ، این پی سی کے صدر انور رضا، سیکرٹری فنانس نیئر علی، سابق صدر این پی سی بطارق چوہدری، آر آئی یو جے کے سیکرٹری جنرل طارق علی ورک، سابق ایم پی اے تحسین فواد ، رنگ آف پاکستان کے پیر عاصم گیلانی، خبیب فاؤنڈیشن کے عبداللہ ، تاجر راہنما اجمل بلوچ و دیگر بڑی تعداد میں شامل تھے،اس موقع پر مسلم ہینڈزکے پیر سید لخت حسنین کا کہنا تھا کہ خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کو اللہ ضرور عزت سے نوازتاہے، مسلم ہینڈز نے ملک بھر سے اسٹریٹ چائلڈ اکٹھے کرکے انکی تربیت کی ، ملسم ہنڈز نے میرپور میں فٹبال کا اسٹیڈیم تعمیر کیا ہے جو آزاد کشمیر کا پہلا اور پاکستان کا پانچواں فٹبال اسٹیڈیم ہے،اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاسپورٹ بنوانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان بچوں کے شناختی کارڈز بھی نہیں بنے تھے، ہمارا مقصد اسٹریٹ چائلڈ کے مسائل کو اجاگر کرنا تھا،جو بچہ مسلم ہینڈز سکول سسٹم میں داخل ہونے والا بچہ بی ایس تک مسلم ہینڈز کے خرچے پر تعلیم حاصل کریگا، اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ پاکستان کے ان نونہار بچوں نے دوحہ قطر میں اپنی شادار کارکردگی سے تمام لوگوں کے دل جیت لئے ہیں، انکی شاندار کارگردگی میں انکی اپنی محنت کیساتھ ساتھ کوچ  اور مسلم ہینڈز کے روح رواں پیر لخت حسنین کی محنت اور لگن بھی شامل ہے، صدر این پی سی انور رضا نے بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی محنت رنگ لائی ہے اور ٹیم نے ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے اور دنیا بھر میں پاکستانی جھنڈا اونچا کیا ہے، فنانس سیکرٹری این پی سی نیئر علی نے کہا کہ ٹیم کو نیشنل پریس کلب سے ورلڈ کپ کیلئے رخصت کیا گیا تھا اور  ورلڈکپ میں اپنی شادار پرفارمنس کے ذریعے کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعدوطن واپسی پر بھی انکے استقبال کیلئے یہ تقریب منعقد کی گئی ہے، اگر ان بچوں پر توجہ دی جائے تو یہ دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،پاکستان سویٹ ہوم کے زمرد خان نے کہا کہ یہ بچے پاکستان کا فخر ہیں، اصل طاقت آپکا حوصلہ ہوتا ہے،مسلم ہینڈز کیساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں،فٹبالکے ساتھ کرکٹ ، ہاکی، تائیکووانڈو سمیت دیگر کھیلوں کی بھی سرپرستی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے،ان بچوں کو بڑا آدمی بنانے کے بجائے بڑا انسان بنانا چاہتا ہوں کیونکہ بڑا انسان ہمیشہ زندہ رہتا ہے،استقبالیہ تقریب سے تاجر راہنماء اجمل بلوچ، این پی سی کے سابق صدر طارق چوہدری، آر آئی یوجے کے سیکرٹری جنرل طارق علی ورک، پیر عاصم گیلانی و دیگر نے بھی خطاب کیا، ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی دستار بندی بھی کی گئی۔