Thursday, 21 November 2024
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

تمباکو نوشی کی ہلاکت خیز یوں سے کون واقف نہیں ہے:عابد شیر علی

اسلام آباد(محمدارشدسے)مسلم لیگ نون کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کی ہلاکت خیز یوں سے کون واقف نہیں ہے۔ یہ کینسرکی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے،پاکستان میں بڑی تعداد میں لوگ تمباکو نوشی کی لت میں مبتلاءہیں اوران کی تعداد 2 کروڑ 20لاکھ سے زیادہ ہے،ہمارے نوجوان بھی تیزی سے نشے کی اس لت میں مبتلاء ہو رہے ہیں،


روزانہ1200 کے قریب بچے تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں، آج کل تمباکو انڈسٹری ویلونام کی ایک نئی پروڈکٹ مارکیٹ میں لے آئی۔انہوں نے کہا کہ ویلونیکوٹین پاؤچزہیں جنہیں منہ میں رکھاجاتا ہے اور یہ منہ میں ہی گھل جاتے ہیں اورانہیں تھوکنا نہیں پڑتا،تمباکو انڈسٹری لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے کہ یہ پاؤچزسیگریٹ کا محفوظ متبادل ہیں اوران کا کوئی نقصان نہیں ہے حالانکہ اس میں نیکوٹین اورکئی دوسرے نقصان دہ کیمیکل شامل ہیں جو دل، کینسر، گردوں کے امراض، زہنی گروتھ کے رکنے اور دل سمیت کئی دوسری بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔


عابد شیر علی نےکہا کہ ویلو کے استعمال سے جسم میں نیکوٹین کی طلب ذیادہ ہوجاتی ہے اوراسے استعمال کرنےوالا بہت جلد اس کاعادی ہوجاتا ہے اور اسے چھوڑ نہیں پاتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوچاہیے کہ اس نشے سے نوجوانوں کوبچانےکیلئے ویلوپر پابندی لگواکرقوم کے مستقبل کو محفوظ بنایاجائے۔