Thursday, 26 December 2024
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

آر آئی یو جے کی جنگ گروپ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد :راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے جنگ گروپ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی ،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا ہے کہ جنگ گروپ معاشی طور پر مضبوط اور کامیابی سے چلنے والا ادارہ ہے لیکن گزشتہ دو ماہ سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو تنخواہیں نہ ملنے سے وہ شدید پریشانی کا شکار ہیں آر آئی یو جے کی قیادت نے جنگ گروپ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد تنخواہیں ادا کی جائیں بصورت دیگر جنگ آفس کے باہر بھرپور طریقے سے احتجاج کیا جائے گا