Wednesday, 13 November 2024
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

آرڈبلیوایم سی کے شہر میں انسداد ڈینگی کیلئے جاری خصوصی صفائی آپریشن میں اب تک اس ماہ میں 18000ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ تلف کردیا گیاہے: کیپٹن(ر) قاسم اعجاز،


راولپنڈی()ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولپنڈی وایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیپٹن(ر) قاسم اعجاز نے کہا ہے کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے شہر میں انسداد ڈینگی کیلئے جاری خصوصی صفائی آپریشن میں اب تک اس ماہ میں 18000ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ تلف کردیا گیا ہے،ڈینگی کیخلاف صفائی مہم میں شہر میں موجود خالی پلاٹوں،،نالے،نالیوں کی صفائی کی جا رہی ہے، آئیں ہم سب ملکر راولپنڈی کو صاف ستھرا کرنے کے مشن کو آگے بڑھائیں،شہری بھی صفائی یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ہماری صفائی کی کاوشوں میں ہاتھ بٹائینگے تو ہی ہم کلین اینڈ گرین راولپنڈی کی منزل تک پہنچ پائینگے،ہم صفائی کیلئے کوشاں ہیں،آپ بھی ان کاوشوں میں ہمارا ہاتھ بٹائیں،اپنا کوڑا کرکٹ کوڑا دان میں ڈالیں،صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں،اپنے گھر کے ساتھ اپنے گلی،محلے اور بازاروں کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں،ڈینگی کی روک تھام کیلئے کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں،گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کو ملک کا صاف ترین شہر بنانے کیلئے مصروف عمل ہیں،اس حوالے سے شہریوں کا تعاون بے حد ضروری ہے،ہر رات شہر کی مختلف سڑکوں،بازاروں کی واشنگ کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے گرد و غبار یا آلودگی سے شہریوں کیلئے مسائل پیدا نہ ہوں، بیماریوں سے بچاؤ اور ان کا پھیلاؤ روکنے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کی کاوشوں میں معاون بنیں، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں مری،ٹیکسلا،گوجر خان،کہوٹہ اور کلر سیداں سے روزانہ تقریباً900 ٹن کوڑا کرکٹ اٹھا کر ڈمپ کیا جاتا ہے،جبکہ عید الاضحی کے تین دنوں میں تقریباً 9 ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی جاتی ہیں،3557سینیٹری ورکرز روزانہ دو شفٹوں میں شہر کی صفائی پر مامور ہیں،مینوئل سوئیپنگ کیساتھ ساتھ مکینیکل سوئیپنگ، واشنگ بھی روزانہ کی جا تی ہے،کوڑادان بھی روزانہ خالی کیے جاتے ہیں،ہمارے ورکرزمیٹرو بس سٹیشنز کی صفائی پر بھی مامور ہیں،اس اہم پبلک مقام کی بہترین صفائی یقینی بنائی جا رہی ہے، سٹیشنزپر لگے بڑے بڑے شیشوں کی صفائی ہمارے ورکرزکرین کے ذریعے کرتے ہیں،صفائی کیساتھ ساتھ ہماری کمیونیکیشن ٹیمیں شہر بھر میں اپنی آگاہی مہم بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں،گھر گھر،دکان دکان،مارکیٹ،تعلیمی اداروں،مساجد،پارکوں میں جا کر شہریوں کو صفائی کا پیغام دیا جا رہا ہے،مختلف یونین کونسلز میں کیمپ لگا کر شہریوں کو آگاہی دی جا رہی ہے،،انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے،یہ شہر ہمارا ہے،ہمیں ایک ذمہ دار شہری کا ثبوت دینا ہے آر ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دینا ہے تا کہ شہر کو گندگی سے پاک وصاف کر دیاجائے،