Sunday, 22 December 2024
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

پناہ کاوزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں دل اوراس سے متعلقہ بیماریوں کے متعلق آگائی اورسی آر آرکی ٹریننگ ورکشاپ کااہتمام

اسلام آباد(محمدارشدسے)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن(پناہ)نے وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں دل اوراس سے متعلقہ بیماریوں کے متعلق آگائی اورسی آر آرکی ٹرینگ  ورکشاپ کااہتمام کیا،جس میں وزیراعظم ہاؤس کے سارے سٹاف نے شرکت کی۔پناہ کےڈیلیگیشن کی نمائندگی پناہ کے سیکٹری جنرل ثنااللہ گھمن نے سب سے پہلے وزیر اعظم میاں محمد شہباز کا شکریہ ادا کیا کہ


،انہوں نے پناہ کی تمباکو اورشوگری ڈرنک کے خلاف کمپین کوسراہتے ہوئےانکی روک تھام کیلئے اپنا سپیشل کردار ادا کرتے ہوئے انکے ٹیکس میں اضافہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے پناہ کےسیکرٹری جنرل ثناہ اللہ گھمن نے مزید کہا کہ معاشرے کی بہتری کیلئے پناہ کی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔پناہ پچھلے 38 سال سے اپنے لوگوں کو بیماریوں سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے اور آج کا یہ پروگرام بھی اسی سسلے کی کڑی ہے۔پناہ نے سٹاف کو سی آر آر کی آن ھیڈ ٹرینگ دیتے ہوۓ بتایا کہ آپ کے سامنے اگرکسی کوہارٹ اٹیک ہوجائے تو آپ کس طرح کسی کی جان  بچا سکتے ہیں۔


وزیر اعظم ہاوس کے سٹاف نے ٹرینگ میں بہت دلچسپی لی اورپناہ کے انسانیت کی بھلائی کے کاموں کی بہت تعریف کی آخر میں وزیر اعظم ہاوس کے سٹاف اور سپیشلی ڈاکٹر نے پناہ کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا امید ہے کہ پناہ اسی commitment کے ساتھ ایک صحتمند پاکستان کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔