Thursday, 26 December 2024
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

ڈیجیٹل مردم شماری کے پائلٹ مرحلے کی پیشرفت سے متعلق دوسری مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد(محمدارشدسے)ڈیجیٹل مردم شماری کے پائلٹ مرحلے کی پیشرفت سے متعلق دوسری مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت وزارت منصوبہ بندی و ترقی میں ہوا۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ادراہ شماریات پاکستان کیلئےڈیجیٹل مردم وخانہ شماری کا مکمل ڈیجیٹل نظام تیاری کے بعد تعینات کر دیا، نادرا کا تیار کردہ ڈیجیٹل نظام میں خانہ شماری اور مردم شماری کےالگ سافٹ ویئرکے ساتھ ساتھ گھر شماری اور گنتی پر مبنی ڈیجیٹل ایپ، ویب پورٹل شامل ہے،اس ڈیجیٹل نظام کابنیادی مقصد کم سے کم وقت میں آبادی وگھروں کے اعدادوشمارکی درستگی کو یقینی بناناہے۔ڈیجیٹل مردم شماری کا پائلٹ مرحلے کا آغاز 20جولائی ملک بھر کی 83 تحصلیوں کے 429 بلاکس میں نادراکےتیار کردہ ڈیجیٹل مردم شماری اور خانہ شماری کے ایسے نظام کے ذریعےآغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعے غلطیوں کی گنجائش نہیں رہی اور خود احتسابی اور شفافیت کے عمل کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔اجلاس میں ادارہ شماریات پاکستان کے اعلٰی حکام کے علاوہ وزارت خزانہ، نادرا، مشترکہ مفادات کی کونسل اور تمام صوبوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ نادرا کا قلیل عرصہ میں  ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کا مفصل  ڈیجیٹل نظام تیارکرنا اور اس نظام کی تعیناتی  ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس نظام کی بدولت مردم شماری کےدرست عدادوشمارمعیشت اورعوام کی حکمرانی میں صحیح وقت پر درست فیصلے کرنے میں مدد فراہم کریںنگے۔چیئرمین نادرا طارق ملک نے پی بی ایس میں ہونیوالے اجلاس میں بتایا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے جاری پائلٹ مرحلے کے دوران اب تک 59,569 عمارتوں، 58,882 خانہ شماری اور 74,536 مردم شماری کی گنتی کی جا چکی ہے۔طارق ملک نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کیلئےخصوصی مکمل ڈیجیٹل نظام میں اینڈرائڈ پر مبنی گھرشماری اورگنتی پر مبنی ڈیجیٹل ایپ کی تیاری اورتعیناتی بھی شامل ہے جو گلوبل پوزیشننگ سسٹم اور  جغرافیائی انفارمیشن سسٹم کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ  نادرا ادراہ شماریات کیلئےمزید خدمات بھی فراہم کر رہا ہےجس میں ڈیٹا سینٹر کی تعیناتی، کال سینٹر کا قیام ہر تحصیل کی سطح پرتکنیکی معاونت کے مراکز کا قیام اور دیگر متعلقہ خدمات میں عوام لے لئے ویب پورٹل بھی شامل ہے۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ پائلٹ مرحلے میں نادرا کا تیار کردہ نظام چاروں صوبوں بشمو ل آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کی83 تحصلیوں کے 429مردم شماری بلاکس میں گلوبل پوزیشننگ سسٹم اورجیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے مردم شماری میں استعمال کیا جارہا ہے۔پائلٹ مرحلے کا تجربہ 20 جو لائی سےشروع ہوا اور3 اگست کو مکمل ہوگا۔اس پائلٹ مرحلے کی کامیابی کے بعد اداراہ شماریات ڈیجیٹل مرد و خانہ شماری  ملک کی بقیہ تمام تحصیلوں میں شروع کر دے گا۔طارق ملک نے بتایا کہ نادرا کے تیار کردہ نظام میں ڈیجیٹل خانہ شماری اورمردشماری ہوگی تا کہ شفافیت اور احتساب کو ممکن بنایاجاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام مردم شماری کے تینوں مراحل یعنی مردم شماری سےپہلے، مردم شماری کے مرحلےاورمردم شماری کے بعد کے مرحلے میں ادراہ شماریات پاکستان کومدد کرے گا۔ یادرہے کہ وفاقی کابینہ کی تشکیل کردہ وزراء کمیٹی نےآئندہ مردم شماری جدید ٹیکنالوجی اورڈیجیٹل ٹولز کو اپناتے ہوئےکرنےکی تجویز پیش کی۔کمیٹی کی سفارشات کے مطابق، پی بی ایس نے سال 2022 کیلئے ملک میں پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری کیلئےایک جامع ڈیجیٹل نظام بنانے کیلئےنادرا کے20 جون کو ایک معاہدہ پر دستخط کئے۔