Monday, 29 April 2024
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

ٹرائبل ٹیکسٹائل ملز انتظامیہ کی جانب سے لگا تار ڈیرہ واسیوں کے حق پر ڈاکہ، ملز ملازمین کا احتجاج

ڈیرہ اسما عیل خان :

ٹرائبل ٹیکسٹائل ملز انتظامیہ کی جانب سے لگا تار ڈیرہ واسیوں کے حق پر ڈاکہ، ملز ملازمین کا احتجاج، گزشتہ تین روز سے جاری ،ٹرائبل ٹیکسٹائل ملز انتظامیہ کی مزدور دشمن پالیسوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ورکرز کا کہنا ہے کہ ہمیں گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ساتھ ہی غریب مکاپالیسی کے تحت کام کرنے والے ملز افسران کی جانب سے گریجویٹی اور بونس بھی ادا نہیں کیا جاتا اگر تنخواہ ملتی ہے تو اس میں بھی کٹوٹی کی جاتی ہے مزدورں کا کہنا ہے کہ غربت کہ دور میں ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ہمارے بچے جب بھوک سے مر جائے گے تب ضلعی انتظامیہ ایکشن لے گی کہاں ہیں لیبر ڈیپارٹمنٹ جو مزدوروں کو ان کے حقوق دلا سکے ملز ورکر ز نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ سرکاری منظور شدہ تنخواہ 27 ہزار ماہانہ ہے مگر ملز انتظامیہ کی جانب سے ورکزر سے دستخط اور انگوٹھے 27ہزار روپے کے لے کر 21ہزار روپے ادا کیئے جاتے ہیں اور مجبور وکرز اگر 21ہزار روپے تنخواہ لینے سے انکار کریں اور اپنی اصل تنخواہ کا مطالبہ کریں تو نوکری سے نکالنے کی دھمکی دی جاتی ہے جو کہ ہم غریبوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے مزدورں کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ یہ زیادتی کب تک چلے گی ہم ملز میں کام کرتے ہیں اپنا خون پسینہ بہا کر رزق حلال کماتے ہیں اور اگر ہمیں ہمارے حق کے پیسے بھی نہیں دیا جاتے تو ہم کدھر جائے آٹا،گھی ،چینی ،بجلی اور روز مرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور ہم گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں خدارا ہمارے حال پر رحم کیا جائے اور ہمیں ہمارا حق دیا جائے ورکز کا کہنا تھا کہ ڈیرہ کے باسیوں کا بھی یہاں نوکری کرنے کا حق ہے مگر پنجابی افسران لابی یہاں کے لوکل ملازمین کو نکال کر پنجاب کے ورکرز بھرتی کر رہے ہیں اور جو ڈیرہ وال یہاں سے ناجائے اور اپنی مزدوری کرتا رہا اسے مختلف ہیلے بہانوں سے تنگ کر کے یا اس کی تنخواہ بند کر کے یہاں سے نکال دیا جاتا ہے ملز ورکرز کی جانب سے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان ،وزیر اعلی کے مشیر ومعاون خصوصی صنعت و تجارت عبدالکریم خان ،اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے اس بارے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ لیبر آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود ہونے کے باعث مزدوروں کے حقوق کے لیئے کوئی عملی اقدام نہیں کر رہا جو کہ باعث تشویش ہے مزدوروں کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں ہمارے حقوق نا دیئے گئے جو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا ۔

 

ڈیرہ اسما عیل خان :ٹانک روڈ گمل خورد میں حالیہ بارشوں اور بارشوں سے متاثرہ خستہ حال مکان زمیں بوس،8سالہ بچہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹانک روڈ گمل خورد میں حالیہ بارشوں اور بارشوں سے متاثرہ خستہ حال مکان کی دیوار گرنے سے آٹھ سالہ بچہ محمد حسن ولد اسماعیل ملبے تلے تب کر جاں بحق ہوگیا۔

 


ڈیرہ اسما عیل خان :ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کی انسداد منشیات کاروائیوں کی ہدایات پریارک اور چودھوان پولیس کی منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیاں، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، تقریبا 2کلو چرس، 210گرام آئس،240گرام ہیروئن برآمدکرلی ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر) نجم الحسنین لیاقت کی انسداد منشیات کاروائیوں کی ہدایات پر ایس ایچ او یارک عصمت اللہ خان اور ایس ایچ او چودھوان اورنگزیب خان ہمراہ نفری پولیس نے آئس اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی عمل میں لائی ہے۔ ڈی ایس پی صدر حافظ محمد عدنان خان کی قیادت میں ایس ایچ او یارک عصمت اللہ خان نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش لیاقت ولد صالح خان قوم باہو خیل سکنہ چنڈہ سے مجموعی طور پر 1030 گرام چرس، 210گرام آئس اور 240گرام ہیروئن برآمد کر کے منشیات فروش کو پابند سلاسل کر دیا اور اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔اسی طرح ایس ایچ او چودھوان اورنگزیب خان ہمراہ نفری پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شائستہ خان سے 735گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔