Wednesday, 01 January 2025
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت کی جانب سے بجلی بلوں کے ذریعے لگائے جانیوالے فکس سیلز ٹیکس مسترد کردیا

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نےحکومت کی جانب سے بجلی بلوں کے ذریعے لگائے جانیوالے فکس سیلز ٹیکس کومسترد کرتے ہوئےکہا ہے کہ بجلی کے بلوں پر لگایا گیا سیلز ٹیکس حکومتی کشتی کو ڈبونے کا باعث بن رہا ہے،پاکستان بھر کے تاجر بجلی کے بل جمع نہیں کروائیں گے،حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے حکومت نے سختی کی تو تاجر ملک بھر میں شٹر ڈاون  ہڑتال کریں گے۔ رات نو بجے دکانیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے،مفتاح اسماعیل جیسے نااہل وزیر خزانہ کی جگہ کوئی دوسرا سمجھدار وزیر خزانہ لگایا جائے،


نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اسلام آباد کے مارکیٹس کے تاجر نمائندوں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں پر لگایا گیا سیلز ٹیکس حکومتی کشتی کو ڈبونے کا باعث بن رہا ہے، وفاقی حکومت کی طرف سےبجلی بلوں پرسیلز ٹیکس لگاکرکرپشن کی نئی راہ کھولی گئی ہے، سیلز ٹیکس ریٹیلر پر لگا دیا گیا جو کہ ریٹیلر پر بنتا  ہی نہیں ہے کیونکہ یہ مینو فیکچررز نے دینا ہوتا ہے، ملک بھر کے تاجرفکس سیلز ٹیکس کو مکمل طور مسترد کرتے ہیں ،


انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ مفتاح اسماعیل جیسے نااہل وزیر خزانہ کو عہدے سے فوری طور پر ہٹا کر انکی جگہ کوئی دوسرا سمجھدار وزیر خزانہ لگایا جائے،موجودہ تاجر دوست حکومت کے کچھ عاقبت نااندیش وزیروں کی طرف سے تاجر مخالف اقدامات کیے جارہے ہیں،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ثابت کریں،اجمل بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے رات نو بجے دکانیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے اجمل بلوچ صدر انجمن تاجران بجلی کے بلوں میں ٹیکس واپس نہ ہوا تو وزارت خزانہ کا گھیراو کریں گےحکومت ٹیکس پر مزید ٹیکس لگا رہی ہے حکومتی رہنما لگژری گاڑیوں پر گھومنا بند کریں , اپنے اخراجات کم کریں تاجروں سے مزید کتنا ٹیکس لینا ہے تاجر برادری معاشی طور پر بدحال ہوچکی موجودہ حکومت نے ملک کو تباہ کردیا ہے،سیاست دان عوام کے ٹکیسوں پر شاہ خرچیاں کررہے ہیں


، انکم ٹیکس فیکس ہوسکتا ہے تاہم تاجروں پر سیلز ٹیکس لگ ہی نہیں سکتا، حکومت سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت سے ٹیکس لگائے سیلز ٹیکس والے بجلی بل تاجر کسی صورت جمع نہیں کروائیں گےاور اگر حکومت نے زبردستی کرنے کی کوشش کی تو ملک بھر کے تاجر سڑکوں پر احتجاج سمیت شٹر ڈاؤن کرنے سے بھی گریز نہیں کرینگے۔