پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے زیر اہتمام دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب
راولپنڈی(محمدارشدسے)پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے زیر اہتمام دختر مشرق قاٸد عوام سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی صدر راجہ کامران حسین کی زیرصدارت پبلک سیکرٹریٹ اقبال ٹاون راولپنڈی میں منعقد کی گٸ جس کے مہمان خصوصی صدر پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن و سابق وفاقی وزیر مملکت دفاع سردار سلیم حیدرخان تھے۔ تقریب میں راجہ شاہد محمود, چوہدری افتخار احمد,راجہ محمدعلی منہاس, سردار قدوس, ملک ایوب,راجہ حمید,راجہ فرحان,راجہ سجاد, فہیم قیصر, ساجد قریشی,ثاقب ریاض, عقیل عباسی, عابد مغل, شہزاد بٹ, چوہدری فرخ, حسن شیرازی, شیرافگن قریشی,بلال احمد,سابق ڈپٹی میٸر راجہ الطاف, انصر کیانی, راجہ عامر علی,مجید میر, راجہ مجید, رخسار دھنیال, سجادحسین ساجد,طارق بٹ,رضوان سنی, پرویز چوہدری,شجاعت نقوی, شہبازشاہ, سعید خان,سہیل اشتیاق, جبران گل,اشفاق عباسی,ارشد باغی, راجہ عامرکریم, چوہدری ظفر,ارشد ستی, راحت کاظمی,راجہ امتیاز,آغا نسیم, اعجاز حسرت,نمبردار رضا, عمران ڈار, راجہ صلاح الدین, شیخ عاصم, شیخ نوید, ملک خرم, پرنس نوید, نبیل راجپوت, چوہدری ہادی,ملک یامین, فیاض راٹھور, چوہدری علی مانی, راجہ پرویز, ساجد عمر, عامر عباسی, نواز کوہستانی,چوہدری اختر, راجہ فاروق, بابر حسین, طاہر میر, طاہر کیانی, ندیم بیگ, خرم اتفاق, شیخ راشد, شیخ صامت, چوہدری آفتاب, حبیب کیانی, حمزہ اقبال, حاجی اقبال, توصیف بٹ, راجہ ذوالفقار, راجہ راشد, سمیرا گل, عذرا یونس, کوثر الطاف,ثمینہ نیازی, شاہدہ ممتاز, شازیہ بتول, روحیل اشتیاق, جواد شاہ, راجہ مانی, عدیل راجپوت, حاجی وسیم, سالار منا بھاٸ, اپنی اپنی یونین کونسلوں میں سے اپنی وارڈ کمیٹیوں کے عہدداران و کارکنان کی کثیر تعداد کے ساتھ سالگرہ تقریب میں شریک ہوۓ
پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کی جانب سے پارٹی رنگوں کی مناسبت سے لال کالا اور سبز رنگوں سے مزین بیس بیس پاونڈز کے تین الگ الگ کیک تیار کرواۓ گٸے تھے سردار سلیم حیدر خان, راجہ کامران, راجہ شاہد پپو, چوہدری افتخار, راجہ علی منہاس, انصر کیانی, سردار قدوس, شہزاد بٹ, راحت کاظمی, ثاقب ریاض, راجہ پرویز, طارق بٹ, سمیرا گل, عذرا یونس, اور کوثر الطاف نے سالگرہ تقریب کے سینکڑوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ محترمہ بینظیر بھٹو کی ملکی و قومی خدمات پر انھیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ کہا کہ بینظیر بھٹو ایک خاتون ہونے کے باوجود پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء کی بہادر اور دور اندیش سیاسی رہنماء کا نام ہے بینظیر بھٹو نے پاکستان اور عوام کی فلاح و بہبود ترقی و خوشحالی کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں بینظیر بھٹو پاکستان کو اقوام عالم میں باعزت اور منفرد مقام دلانے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی ہیں بینظیر بھٹو کی شہادت سے پاکستان سمیت جنوبی ایشیا اور دنیا بھر کے متوسط طبقات کی توانا آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کی گٸ لیکن پیپلز پارٹی کے کارکنان و عہدداران آصف علی زرداری کی رہنماٸ اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کے بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھے ہوۓ ہیں
تقریب کے اختتام پر سردار سلیم حیدر خان نے پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی تنظیم اور وارڈ کمیٹیوں کے عہدداران و سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ ملکر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 69 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس موقع پر راجہ امتیازاحمد نے پیپلز پارٹی اور بینظیر بھٹو کے حوالے سے زبردست نعرہ بازی بھی کروائی۔