Wednesday, 13 November 2024
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

آر آئی یو جے کی حکومت کی طرف سے اے پی پی ملازمین پر لازمی ایکٹ 1952 لاگو کر کے ان سے اپنے حقوق کے لیے احتجاج کا حق چھیننے کی شدید الفاظ میں مذمت

 راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے سرکاری خبر رساں ادارہ اے پی پی پر لازمی ایکٹ 1952 لاگو کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی ،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک،فنانس سیکرٹری کاشان اکمل اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا ہے کہ اے پی پی کے ملازمین پر لازمی ایکٹ 1952 لاگو کر کے ان سے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا حق چھیننے کی کوشش کی ہے لیکن ہم اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ملازمین پر اپنے حقوق کے لیے مظاہرے اور احتجاج پر پابندی کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے


انہوں نے کہا کہ حکومت اے پی پی ملازمین پر ایکٹ 1952 لاگو کرے گی تو راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اس کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی ار آئی یو جے کی قیادت نے کہا کہ ہم اے پی پی کے ملازمین کے ساتھ ہے اور اس مشکل گھڑی میں انہیں اکیلا نہیں چھوڑے گی