Tuesday, 14 January 2025
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

یمنی زیدی نے لکس ایوارڈز حاصل کرنے کی ہیٹرک کرلی

کراچی :  باصلاحیت اداکارہ یمنی زیدی نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں ہیٹرک کر لی ہے۔ اداکارہ یمنی زیدی پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی سپرہٹ ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے سبب شائقین کے دلوں میں گھر کر چکی ہیں۔ گزشتہ ہفتے کراچی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں یمنی زیدی نے بہترین اداکارہ ہونے کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ یمنی زیدی سال 2019، 20 اور 2021 میں لگاتار بہترین اداکارہ ہونے کا ایوراڈ جیت چکی ہیں، یمنی زیدی منفرد کرداروں میں ڈھلنے میں ماہر اداکارہ ہیں۔