Thursday, 26 December 2024
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

کنیئرڈ کالج برائے خواتین میں ایک روزہ ارگینک فوڈ ورکشاپ کا انعقاد

 لاہور(سیدقاسم بخاری سے )


کنیئرڈ کالج برائے خواتین میں  آرگینک فوڈ اگانے کی اہمیت اور ضرورت پر ایک ورکشاپ اانعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز کنیئرڈ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ کے ایک افتتاحی خطاب  سے ہوا، جس کے بعد وائس پرنسپل ڈاکٹر نگہت خان نے خطاب کیا۔

اس کامیاب تقریب کی انچارج شعبہ نباتیات شہنیلہ بخاری اورک، جم  کلب اور انوائرمنٹل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹر ثنا اختر تھیں

ورکشاپ کا مقصد ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور باٹنی ڈیپارٹمنٹ اور کلب کی چھتری تلے کچن گارڈننگ اور آرگینک فوڈ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ ، تقریب میں مختلف سکالرذ نے  ارگینک فوڈ کے حوالے سے اپنی تحقیقات پیش کیں- شرکاء کا خیال تھا کہ ورکشوپ باہمی دلچسپی رکھنے ، انےوالے  لوگ کے لیے اشتراک کا بہترین موقع ہے۔

 

ورکشاپ میں مختلف نامور سکالرز نے خطاب کیا جن میں , پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر مبین سرور پنجاب گورمنٹ ڈپارٹمنٹ آف ہورٹیکلچر اینڈ لینڈسکیپنگ سے محترمہ غزل رحیم بھی شامل تھے

شرکاء اور مہمانوں نے کنیئرڈ کالج برائے خواتین کو بے حد سراہا اور پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ، شعبہ کی سربراہ شہنیلہ بخاری، ORIC اور GYM کلب کو اتنی بڑی کامیابی پر مبارکباد دی۔