Monday, 29 April 2024
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

پناہ کے زیراہتمام چکوال میں محفل میلاد کا انعقاد

راولپنڈی(محمدارشدسے)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن(پناہ)کے زیراہتمام چکوال میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرفری میڈیکل کیمپ کابھی اہتمام کیا گیا تھا،پناہ گزشتہ چالیس سال سے مصنوعی میٹھے مشروبات کےصحت پر نقصانات کے بارے میں آگاہی پھیلانے کےعلاوہ تمباکونوشی سےامراض قلب اوردیگرمہلک امراض کےخلاف جدوجہدکررہی ہے۔


پناہ کے چیئرمین میجر جنرل (ر) مسعودکیانی کی سرپرستی میں چکوال کےڈاکٹرز اور طبی کارکنان کیلئےمحفل میلاد کی صدارت پناہ کےجنرل سیکرٹری اور ڈائریکٹر آپریشنز ثنااللہ گھمن نے کی۔اس موقع پرنعت خوان حضرات نے گل ہائے عقیدت پیش کیے۔محفل میلاد کے بعد فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔