Saturday, 23 November 2024
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

دنیامیں تمباکومافیا کےپنجے....... تحریر:........سیکریٹری جنرل پناہ ثنا اللہ گھمن

 دنیامیں تمباکومافیا نے جس طرح اپنے پنجے گاڑھے ہیں اورکس کس طرح لوگوں کو اس جانب متوجہ کیاجارہاہے نوجوان نسل کواسطرف راغب کرنے کیلئےمختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں،پاکستان بھی اس مافیا سے نہیں بچاپاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہےاوریہاں کی نئی نسل دنیاکے ہیروز اور خاص کر اپنے ملک کے ہیروزکی نقل کرتے ہیں جوتمباکو انڈسٹری کوفروغ دینے کیلئے ان کا ہتھاربن رہے ہیں اور حالات یہ ہیں کہ پاکستان میں ہر دوسرا انسان تمباکو کےنشے میں مبتلاء ہے۔

تمباکو کے بڑھتے ہوئے رجحان کودیکھ کر پناہ نے اپنی نوجوان نسل کوبچانےکیلئے ہمیشہ آوازاٹھائی ہے،نوجوان نسل کی نشرکی گمراہی سے بچانے کیلئے ہمیشہ ایوانوں میں اورلوگوں میں آگاہی سلسلہ پچھلے 40سالوں سے اٹھارکھا،پناہ لوگوں میں دل اور متعلقہ بیماریوں اور ان بیماریوں کوپیدا کرنیوالے عوامل کے خلاف آگائی کے ساتھ ساتھ ان کی روک تھام کیلئےپالیسی سازاداروں کے ساتھ ملکر ایسی پالیسیز بنوانے کیلئےکام کررہاہے جن سے ان مضر صحت چیزوں کے استعمال میں کمی آئےاورلوگوں کی صحت بہتر ہو۔

اسی طرح پناہ تمباکو نوشی میں کمی کیلئےبھی کام کر رہا ہے۔تمباکو ہرسال 80 لاکھ سے زیادہ افراد کی جان لے لیتا ہے ان میں سے7ملین سے زیادہ اموات براہ راست تمباکو کےاستعمال کانتیجہ ہیں جبکہ تقریباً 1.2ملین غیر تمباکو نوشی کرنے والوں کے second hand دھوئیں کا نتیجہ ہیں۔پاکستان کے بارے میں بات کریں تو یہاں22 ملین سے زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں، بالغ آبادی کا 20 فیصدمرد خواتین کےمقابلے میں32 فیصدزیادہ سگریٹ نوشی کرتےہیں۔

پناہ تمباکو نوشی کے خاتمے اور تمباکوفری پاکستان بنانےکیلئے نہ صرف لوگوں کوآگائی دےرہا ہے بلکہ حکومت کےساتھ ملکراسکے استعمال کوکم کرنےکیلئےبھرپور کوشش کر رہی ہےجبکہ تمباکو انڈسٹری نت نئے ہتھکنڈے استعمال کرکے ہمارے زمہ داران کو مس گائیڈ کرتی رہتی ہے، کبھی بہتر پاکستان،کبھی سی ایس آرکے غلط استعمال سے کبھی ریوینو کےہتھیارکو استعمال کرکے اورکبھی Illict Tradeکا ایشو بناکر اوریہ سارے ہتھکنڈے استعمال کرکے لوگوں کی زندگیوں پر اپنا کاروبار چمکارہے ہیں۔