Thursday, 21 November 2024
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

سعودی عرب کے92 ویں قومی دن کی مناسبت سے یہاں سعودی سفارت خانے کیجانب سے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد

 اسلام آباد(محمدارشدسے) سعودی عرب کے92 ویں قومی دن کی مناسبت سے یہاں سعودی سفارت خانے کیجانب سے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاداسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا۔سعودی عرب کے پاکستان میں تعینات سفیرنواف بن سعیدالمالکی اورڈیفنس اتاشی ایئر وائس مارشل عمادعبداللہ نے اس موقع پرمہمانوں کا استقبال کیا۔مذکورہ تقریب کے مہمان خصوصی  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی تھےجبکہ دیگرمدعوین کےعلاوہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد، سینیٹر ظفر الحق، فیصل کریم کنڈی، سینیٹر وسیم شہزاد، سینیٹر فیصل جاوید، سابق لیفٹیننٹ جنرل  اسد درانی،اعجاز الحق ،حافظ طاہر اشرفی، سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امورنورالحق قادری،سکول آف موٹیویشن کے سربراہ اورمشہور  موٹیویشنل اسپیکر لیفٹیننٹ کمانڈر (ر)شواز بلوچ ،پاکستان بلوچ کونسل کے چیئرمین سردارامتیاز حسین بلوچ ۔تقریب میں سیاسی سماجی  سمیت ہرمکتبِ فکرکے مہمانوں جن میں غیرملکی سفیروں ،پاک سعودی عرب کےمسلح افواج کےاعلیٰ حکام معروف صحافی حامد میر،سمیع ابراہیم کےعلاوہ دیگر کثیر تعدادمیں مہمانوں نےشرکت کی۔اس موقع پر سعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی نےپاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےعزم کااحاطہ کیا اورپاکستان کے عوام کی سعودی عرب سےکی جانےوالی والہانہ محبت کوسراہا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاک سعودی عرب تعلقات کوایک تاریخی وبرادرانہ قراردیااورسعودی عرب  کی جانب سے پاکستان کوہردور میں دی جانےوالی محبت کا بھی شکریہ ادا کیا۔مذکورہ تقریب انتہائی منظم ومتاثر کن تھی اورجگہ جگہ سعودی کھجوروں کے تھال سجے ہوئے تھے۔خیال رہےسعودی عرب ہرسال23 ستمبرکویوم وطنی مناتا ہے،یوم وطنی متحدہ ریاست کے قیام کی خوشی میں منایاجاتاہے۔تقریب کے 

آخر میں مہمانوں کی تواضع پرتکلف ولذیذکھانے سے کی گئی۔سعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی اور ڈیفنس اٹاچی عمادعبداللہ نےتمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ عرب کے92 ویں قومی دن کی مناسبت سے یہاں سعودی سفارت خانے کیجانب سے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاداسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا۔سعودی عرب کے پاکستان میں تعینات سفیرنواف بن سعیدالمالکی اورڈیفنس اتاشی ایئر وائس مارشل عمادعبداللہ نے اس موقع پرمہمانوں کا استقبال کیا۔مذکورہ تقریب کے مہمان خصوصی  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی تھےجبکہ دیگرمدعوین کےعلاوہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد، سینیٹر ظفر الحق، فیصل کریم کنڈی، سینیٹر وسیم شہزاد، سینیٹر فیصل جاوید، سابق لیفٹیننٹ جنرل  اسد درانی،اعجاز الحق ،حافظ طاہر اشرفی، سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امورنورالحق قادری،سکول آف موٹیویشن کے سربراہ اورمشہور  موٹیویشنل اسپیکر لیفٹیننٹ کمانڈر (ر)شواز بلوچ ،پاکستان بلوچ کونسل کے چیئرمین سردارامتیاز حسین بلوچ ۔تقریب میں سیاسی سماجی  سمیت ہرمکتبِ فکرکے مہمانوں جن میں غیرملکی سفیروں ،پاک سعودی عرب کےمسلح افواج کےاعلیٰ حکام معروف صحافی حامد میر،سمیع ابراہیم کےعلاوہ دیگر کثیر تعدادمیں مہمانوں نےشرکت کی۔اس موقع پر سعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی نےپاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےعزم کااحاطہ کیا اورپاکستان کے عوام کی سعودی عرب سےکی جانےوالی والہانہ محبت کوسراہا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاک سعودی عرب تعلقات کوایک تاریخی وبرادرانہ قراردیااورسعودی عرب  کی جانب سے پاکستان کوہردور میں دی جانےوالی محبت کا بھی شکریہ ادا کیا۔مذکورہ تقریب انتہائی منظم ومتاثر کن تھی اورجگہ جگہ سعودی کھجوروں کے تھال سجے ہوئے تھے۔خیال رہےسعودی عرب ہرسال23 ستمبرکویوم وطنی مناتا ہے،یوم وطنی متحدہ ریاست کے قیام کی خوشی میں منایاجاتاہے۔تقریب کے 

آخر میں مہمانوں کی تواضع پرتکلف ولذیذکھانے سے کی گئی۔سعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی اور ڈیفنس اٹاچی عمادعبداللہ نےتمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔