Sunday, 22 December 2024
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

ملک پر کرپٹ عناصر کا قبضہ ہے: امیدوار رانا جاوید عمر

 مجرموں کو این آر او دوم دیکر ملک و قوم کے ساتھ سنگین اور مجرمانہ مذاق ہے

جیلوں میں عرصہ دراز سے غریب بند ہیں ان کی جگہ شہباز شریف، نواز شریف، زرداری ہونا چاہئے


رائیونڈ(رشید صابر سے) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ہر دلعزیزاین اے125کے امیدوار رانا جاوید عمر نے کہا کہ ملک پر کرپٹ عناصر کا قبضہ ہے، ان کے خلاف، قوم کے لوٹے گئے 11 سو ارب ہضم کرنے کے کیسزز موجود ہیں جو ایک ایک کرکے ریلیف حاصل کیا جا رہاہے،جیلوں کو کھول دیں، جیلوں میں عرصہ دراز سے غریب بند ہیں ان کی جگہ شہباز شریف، نواز شریف، زرداری ہونا چاہئے، مجرموں کو این آر او دوم دیکر ملک و قوم کے ساتھ سنگین اور مجرمانہ مذاق ہے، عمران خان کر پٹ نظام کے خلاف عوام کی طاقت سے جنگ لڑ رہا ہے، اس وقت قوم مہنگائی کی جس چکی میں پس رہی ہے اس خلاف آواز اٹھانے کے لیئے شہر شہر پی ٹی آئی احتجاج کر رہی ہے، نا اہل اور کرپٹ حکومت نے عوام کو زندہ در گور کر رہی ہے،وہ ان خیالات کا اظہار احتجاجی جلسہ لوہاراں والے کھوہ روانگی سے قبل میڈیا سے کر رہے تھے،


انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پر شب خون مار کر کرپٹ عناصر کے حوالے ملک کرنے سے ملک دیفالٹر ہورہا ہے اور قم بھوک سے مر رہی ہے، دوسری طرف ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں اور کروڑوں انسان بے گھر اور بے یارو مدد گار آسمان کی طرف دیکھ رہیں اور حکمران سیر سپاٹے پر ہیں سیلاب متاثرین وبائی امراض کا شکار اور علاج معالجہ کا فقدان،اس کا واحد حل الیکشن ہے، مجرموں کو کسی طور قبول کرنے کو تیارہیں نہ ہی قوم کرے گی،عمران خان اور قائدین پوری یکسوئی سے تیاری کر ہے ہیں، کٹھ پتلیوں اور سازش کاروں کو مزید تباہی کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے، جدوجہدفیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے،


اپنی حقیقی آزادی اورخودمختاری کرپٹ نظام کے خلاف پی ٹی آئی کی جنگ جارہی رہے گی