بھارت سے پنجاب کی علیحدگی کے لیے خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے میڈیا کانفرنس جمعہ کوہوگی
Tweet Follow بھارت سے پنجاب کی علیحدگی کے لیے خالصتان ریفرنڈم کے عنوان سے میڈیاکانفرنس جمعہ کو منعقدہوگی جس سلسلے میں سکھ تنظیموں نے پاکستانی صحافیوں سے زوم کے ذریعے شرکت کرنے اور اسے بھرپور کوریج دینے کی اپیل کردی ۔ تفصیلات کے مطابق سکھوں کی بھارت کے خلاف پنجاب کی آزادی کے لئے بر سرپیکار عالمی تنظیم سکھ فارجسٹس او ر پنجاب ریفرنڈم کمیشن کے زیر اہتمام بھارت سے پنجاب کی علیحدگی کے لیے خالصتان ریفرنڈم کے عنوان سے میڈیاکانفرنس جمعہ کو کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو میں منعقدہوگی ۔
اس سلسلے میں سکھ تنظیموں نے پاکستانی صحافیوں سے زوم کے ذریعے آ ن لائن شرکت کرنے اور اسے بھرپور کوریج دینے کی اپیل کی ہے اور کہاہے کہ بھارت ہمارے ایونٹس کو کوریج نہیں دیتا اس لئے پاکستانی میڈیا اس سلسلے میں ہماری مدد کرے ۔"پنجاب ریفرنڈم کمیشن" کی طرف سے پریس کانفرنس میں18 ستمبر سے برامپٹن میںشروع ہونے والے خالصتان ریفرنڈم میں ووٹنگ کے کینیڈا کے مرحلے کا باضابطہ اعلان کیاجائیگا ۔ اس دوران - ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آن سیلف ڈیٹرمینیشن آف پیپلز اینڈ نیشنل (IRAI)، کیوبیک، کینیڈا کے ذریعہ مشترکہ طور پر شائع کردہ "گولڈن ٹیمپل سے پنجاب کی آزادی تک" رپورٹ جاری کی جائے گی ۔
رپورٹ میں بین الاقوامی قانون اور جمہوری طریقوں کے تحت سکھ برادری کے اقدام "خالصتان ریفرنڈم" کا جائزہ لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب ریفرنڈم کمیشن آزاد اور غیر منسلک براہ راست جمہوریت اور سیاسی ماہرین کا ایک پینل ہے جس کا مشن غیر سرکاری پنجاب آزادی ریفرنڈم میں ووٹنگ کی نگرانی کرنا ہے۔