Thursday, 21 November 2024
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

سالانہ عالمی ختم نبوت کانفرنس مر کز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں بدھ کوہوگی

چنیوٹ(سلمان عثمانی سے  )35ویں سالانہ عالمی ختم نبوت کانفرنس مر کز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں کل ہوگی۔7ستمبر کو چناب نگر میں ہونے والی کانفرنس کے انتظامات مکمل ہوگئے۔ملک کے مختلف شہروں سے جماعتی ذمہ داران اور رضاکاران چناب نگر پہنچ گئے،نازک ملکی حالات کے پیش نظر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات،کثیر تعداد میں سیکورٹی اہلکار روں کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں ختم نبوت کے رضاکار ڈیو ٹی سر انجام دیں گے۔ایمر جنسی کی صورت میں ضلعی پولیس،ریسکیو 1122،بم ڈسپوزل اسکواڈو دیگر عملہ ہمہ وقت موجود رہے گا،کانفرنس کی پو ری کا روائی پو ری دنیا میں انٹر نیٹ پر سنی و دیکھی جا سکے گی۔


تفصیلات کے مطابق مرکزختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں کل برو زبدھ کو منعقد ہونے والی عالمی ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دے کر مکمل کرلیا گیا،جماعتی ذمہ داران وکارکنان اور رضاکاران کی ایک بڑی تعداد مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر پہنچ گئی ہے، کانفرنس کے نگران و منتظم اعلیٰ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا،کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کے ارکان قاری محمد سلمان عثمانی،محمد حسان،احسن رضوان، نگران اعلیٰ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،محمد حنیف مغل نے اس سلسلہ میں پنجاب کے تمام اضلاع کا تفصیلی دورہ کیا اور علمائے کرام و علاقہ کے مدارس وجامعات کے منتظمین سے ملاقاتیں کی ہیں اور ختم نبوت کانفرنس میں شمولیت کی دعوت دی ہے،عالمی ختم نبوت کانفرنس کے نگران ومنتظم اعلیٰ مولانا قاری شبیراحمد عثمانی نے مرکزختم نبوت چناب نگر میں الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس امت مسلمہ کیلئے مینارہ نور اور قادیانیت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی7ستمبر کو چناب نگر کے درو دیوار گونج اٹھیں گے، یہ کانفرنس فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ (مکہ مکرمہ)کی زیر صدارت منعقد ہوگی، آج بعد نما ز ظہرکارکنوں کی تربیتی نشست ہوگی جس سے مولانا محمد مغیرہ،مولانا ملک خلیل احمد اشرفی، مولانا قاری شبیراحمد عثمانی و دیگر علماء خطاب کریں گے۔کانفرنس کی کل پانچ نشستیں ہوں گی پہلی تربیتی نشست صبح 10بجے تا نمازظہر،دوسری نشست بعد نمازظہر تا عصر،تیسری نشست بعد نماز عصر وقفہ سوالات و جوابات،چوتھی نشست بعد نماز مغرب اصلاحی بیان و مجلس ذکر جبکہ پانچویں اور اختتامی نشست بعد نماز عشاء ہو گی،


انہوں نے کہ 7ستمبر ایک تاریخ ساز دن ہے جو اہل اسلام کیلئے فتح و مسرت کا دن ہے ہر سال یہ دن شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،اس دن کی یاد ہر سال چناب نگر میں عالمی ختم نبوت کانفرنس منعقد کر کے منائی جاتی ہے،اس کا نفرنس میں پنجاب،سندھ،خیبر پختونخواہ،بلوچستان،گلگت بلتستان،کشمیر سمیت پو رے ملک سے وفود و قافلے شرکت کریں گے،نگران اعلیٰ کے مطابق سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں تمام سیاسی،مذہبی،جماعتوں کے مرکزی قائدین و مہتمم حضرات تشریف لا رہے ہیں،آج6ستمبر کے مو قع پر وطن عزیز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں پاک افواج کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا پوری قوم پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے افواج پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ثابت کیا کہ اگر کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اس کو اس کے انجام تک پہنچائیں گے دہشت گردی کے خاتمے کے سلسلہ میں افواج پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے پاک فوج کی بدولت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو ا ہم شہدا کو کبھی نہیں بھلا سکتے،ملکی سا  لمیت جان سے زیادہ عزیز ہے،


کا نفرنس میں سعودی عرب سے مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،مولانا عبدالرؤف مکی،مولانا عمرعبدالحفیظ مکی،مولانا محمد الیاس چنیوٹی،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، قاری احمد علی ندیم،مولانا حافظ گلزار احمد آزاد،مفتی اختر حسین،پیر الیاس فدا حقانی،مفتی جمال الدین،مولانا سلیم معاویہ و دیگر جماعتی حضرات شامل ہیں اس کے علا وہ حضرت پیر حبیب اللہ نقشبندی(جھنگ)مولانا محمد آصف معاویہ سیال(شورکوٹ) جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ(لاہور)بریلوی مکتب فکر کے مولانا سید محمد صفدر شاہ گیلانی(لاہور)جمعیۃ علماء اسلام(س) کے مولانا عبدالرؤف فاروقی(لاہور)جناب طاہر عبدالرزاق(لاہور)اہل حدیث کے رہنما مولانا عبدالرشید حجازی(لاہور) جمعیۃ اشاعت التوحید والسنۃ کے علامہ عصمت اللہ بندیالوی(سر گو دہا)جمعیۃ علماء اسلام(ف) کے چوہدری شہباز احمد گجر(جھنگ) شیخ الحدیث مولانا زاہد الراشدی(گوجرانوالہ)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی(لاہور)مجلس احرارا سلام کے عبداللطیف خالد چیمہ(چیچہ وطنی)مولانا شبیر احمد عثمانی(فیصل آباد)تحریک منہاج القر آن کے مفتی امداد اللہ نعیمی قادری (لاہور)پاکستان نظریاتی پارٹی کے محمد شہیر حیدر سیالوی (اسلام آباد)مولانا سید چراغ الدین شاہ(راوالپنڈی)پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر جا وید اقبال قمر(چنیوٹ)مسلم لیگ (ن)کے شیخ محمد اقبال،میاں سلمان عمیر،تحریک انصاف کے شوکت علی تھہیم،مہر حیدر علی(چنیوٹ) مولانا عبدالماجد کشمیری،مولانا عطاء الرحمان تنویر،مولانا میر محمد قاسمی،حافظ محمد مقصود کشمیری(آزاد کشمیر)دیگر جماعتوں کے مرکزی قائدین شامل ہیں،


فیصل آباد سے مفتی محمدطیب،مولانا مفتی محمد یونس،مولانا یو سف فاروقی،کراچی سے مولانا مفتی اختر حسین قاری محمد ابراہیم،قاری محمد اسماعیل،بلوچستان سے،مولانا مفتی جمال ا لدین، مولانا نثار احمد صدیقی، راوالپنڈی اسلام آبادسے مولانا رمضان علوی،مولانا عبدالخالق ہزاروی،قاری فدا احمد صدیقی،قاری محمد ممتاز ربانی،صادق آباد،رحیم یار خان،بہاولپور ڈویژن سے مولانا پیر غلام یا سین صدیقی،مفتی ارشاد احمد،مولانا ثناء اللہ فاروقی،قاری احتشام الحق،مولانا معاویہ قادر ڈاہر،ملتان ڈویژن سے مولانا عطاء الرحمان حقانی،مولانا محمد قا دری،مولانا طالب حسین ضیاء،قاری محمد طاہر، گوجرانوالہ ڈویژن سے حافظ گلزار احمد آزاد،مولانا حافظ محمود الرشید قدوسی،قا ری محمد یعقوب،مولانا محمد نعمان قاسمی،قاری محمد حذیفہ،لاہور سے مولانا الطاف حسین گو ندل،قا ری عبدالرحمان،مولانا سجادالٰہی،مولانا مفتی احمد خان،قا ری احمد رفیق،قاری محمد رفیق، مولاناضرار قاسمی، مولا نامحمد عثمان، سر گو دہا سے قا ری ایوب صدیقی،قا ری عمر حیات،قا ری محمد عثمان،پیرمولانا عبدالوحید ڈوگر،مولانا سیف اللہ خالد،قاری وقار احمد عثمانی،کوہاٹ بنوں سے مولانا جنید بخاری،خوشاب سے اعجاز احمد شاکری،حافظ مبارک احمد،خواجہ محمد یعقوب،قاضی محمد ممتاز،بھکر سے رنا آفتاب احمد،حاجی محبوب احمد،پشاور سے مفتی احمد بلال،ڈیرہ اسماعیل خان سے مولانا مفتی عبد الواحد قریشی،حاجی معراج قریشی،،قصور سے مولانا عبداللہ رشیدی،مہر محمد ریاض،محمد حنیف مغل،مولانا تاج محمود ریحان،مولانا مفتی شاہد محمود(راوالپنڈی)،عبدالقیوم عاصم،مفتی ظہیر احمد ظہیر،مولانا فرید احمد حقانی(لاہور)مولانا مفتی احمد خان،مولانا افتخار اللہ شاکر(نارووال)حافظ اللہ یار سپراء ایڈووکیٹ،سابق قادیانی جناب عرفان محمود برق،سابق قادیانی عامر منیر، فیصل آباد،جھنگ،ڈی جی خان،کبیر والا،شورکوٹ خانیوال،بہاولنگر،سیالکوٹ،گجرات،جہلم،لودھراں،نارووال و غیرہ سے بھی قافلے و علماء کرام جماعتی صدور کی قیادت میں شرکت کریں گے،جبکہ تلاوت کلام پاک کیلئے قاری محمد ادریس آصف،قاری غلام سرور چنیوٹی نعت شریف کیلئے معروف نعت خواں قاری محمد آصف رشیدی(لاہور)جنا ب طاہر بلال چشتی(جھنگ) حافظ افتخار فخر قصوری شامل ہیں، کانفرنس کیلئے ایک خصوصی فورس تشکیل دی گئی ہے جو کانفرنس کی سیکورٹی کا جائزہ لے گی،


یہ کانفرنس اتحاد امت کا عظیم مظہر اور قادیانیوں کیلئے ہدائت کا ذریعہ ثابت ہو گی اور توقع ظاہر کی ہے کہ یہ کانفرنس موجودہ حالات میں استحکام پاکستان نفاذ اسلام،فرقہ واریت،دہشت گردی،انتہا پسندی،کے خلاف سنگ میل ثابت ہو گی اور اس کے دو رس اثرات مرتب ہو ں گے۔ تمام شمع رسالت کے پروانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ کفر گڑھ چناب نگر میں ہونے والی تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔