Wednesday, 13 November 2024
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

شہباز گل کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا:عمران خان

 سابق وزیر اعظم عمران خان نے جی این این کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اخلاقی طور پر کرپٹ آدمی ہے، الیکشن کمیشن نے ہمارے خلاف آٹھ فیصلے دیئے، ہم اسلام آباد ہائی کورٹ گئے توسارے فیصلے کالعدم ہوگئے۔


 

جی این این کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ اور الیکشن کمیشن بچگانہ کیس ہیں، میرا سارے حکمرانوں سے موازنہ کریں کہ کون ایمانداری سے چل رہا تھا، شہباز گل نے غلط بیان دیا لیکن اس پر جو ظلم ہوا وہ درست نہیں، شہباز گل کو کہا جا رہا ہے کہ عمران خان خلاف بیان دو،  شہباز گل کو ننگا کر کے مارا گیا، یہ شرمناک ہے، ہر سوال شہباز گل کو مار کے پوچھا جاتا ہے،سوال کیا جاتا ہے کہ عمران خان کھاتا کیا ہے،  شہباز گل کیساتھ ایسا سلوک کر کے لوگوں کوڈرا رہے ہیں۔


جی این این کے پروگرام نیوز ایج ود فریحہ ادریس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری لوگ ہمیشہ پبلک کے پاس جاتے ہیں، جمہوری لوگ بیرون ملک نہیں جاتے، عوام میں جاتےہیں، پچھلے حکمرانوں کا پیسہ باہر رکھا ہوا ہے، پاکستانی عوام میری طاقت ہے، توشہ خانہ اور الیکشن کمیشن بچگانہ کیس ہیں، الیکشن کمشنر ایک بذدل شخص ہے، میں نے تاریخ میں ایسا الیکشن کمیشن نہیں دیکھا، جیسے اس نے کھل کے ہماری مخالفت کی، الیکشن کمیشن اور انتظامیہ پوری ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے، یہ مجھے نا اہل کرنا چاہتے ہیں۔


عمران خان نے کہا کہ انہوں نے میرے خلاف پلان بنایا ہوا ہے، میں نے ویڈیو ریکارڈ کروائی ہوئی ہے، اگر مجھے کچھ ہوتا ہے تو آن کی جائے گی، میری جان کو خطرہ ہے،  پاکستان کا آئین  مجھے حق دیتا ہے، میں پر امن احتجاج کروں، پاکستان میں چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا، مہنگائی ان کی ترجیحی نہیں تھی، کیس ختم کروانا تھا، ہم نے ڈونلڈ لو کی سائفر کو پارلیمنٹ میں رکھا،چیف جسٹس کو بھیجا، ہم نے کسی سے کچھ چھپایا نہیں، ایک اور لانگ مارچ ہوسکتا ہے۔


ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے اب کوئی بات نہیں ہورہی، میرےکبھی اسٹیبلشمنٹ سےحالات خراب نہیں ہوئے، ہماری طاقت یہ تھی کہ ہم ایک پیج پرتھے، تحریک انصاف کو اداروں کے ساتھ لڑانے کی کوشش کی گئی، مجھے  نا اہل کرا کر نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، میں کسی صورت ایسی کسی ڈیل کو قبول نہیں کروں گا،  میرے خلاف بیان لینے کے لیے شہباز گل پر تشدد کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر اخلاقی طور پر کرپٹ آدمی ہے، الیکشن کمیشن نے ہمارے خلاف آٹھ فیصلے دیئے، ہم اسلام آباد ہائی کورٹ گئے توسارے فیصلے کالعدم ہوگئے۔