Sunday, 22 December 2024
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

پوری پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں ہمارے سفارت خانے کشمیریوں کی آواز ہیں:عاصم افتخار احمد

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمدنے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں ہمارے سفارت خانے کشمیریوں کی آواز ہیں۔ریڈیو پاکستان کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر کشمیریوں کیلئے ہمیشہ آوازبلند کرےگا۔بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیرکے عوام کی غیرمتزلزل جدوجہد کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ کشمیری اپنےخواب کے حصول میں کامیاب ہوں گے۔


ترجمان نے بھارت پرزور دیا کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں مظالم بند کرے اوررائے شماری سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادوں پرعملدرآمد کرے۔ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کے بھارتی اقدام سےظاہر ہوتا ہے کہ وہ دنیا سے کچھ چھپارہاہے۔