Wednesday, 13 November 2024
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان یا چین کو سی پیک کے فلیگ شپ پراجیکٹ کی تیزی سے تکمیل کے لیے طے شدہ تجارتی مقاصد پر پیش رفت کو کم کرنے یا اس سے پیچھے ہٹنے سے نہیں روک سکتی:جنرل عبدالقیوم

 یٹرن انچیف پاک چائنا بزنس فورم سینیٹر (ر) لیفٹننٹ جنرل عبدالقیوم نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان یا چین کو سی پیک کے فلیگ شپ پراجیکٹ کی تیزی سے تکمیل کے لیے طے شدہ تجارتی مقاصد پر پیش رفت کو کم کرنے یا اس سے پیچھے ہٹنے سے نہیں روک سکتی،سی پیک پاکستان اور خطے کیلئے گیم چینجر ہے،مسلم لیگ ن اور اسکی اتحادی ہر حال میں سی پیک منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائینگے،پاک،چین دوستی ہر مشکل وقت میں اعتماد پر پورا اتری ہے،مستقبل میں بھی یہ غیر متزلزل شراکت داری جاری رہیگی،انہوں نے گزشتہ روزصدرپی سی بی ایف شیخ ناصر اور ایم ڈ ی پی سی بی ایف شیخ اعجاز کے ہمراہ قائم مقام چینی سفیر اورمشیربرائے وزیر اقتصادی و تجارتی امور ژی گوزیانگ سے ملاقات کی اورکراچی میں حالیہ دہشت گردانہ حملے میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کی متحرک قیادت میں حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا کہ ایسے دہشت گردوں  کو کچل دیا جائیگا جو پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو ناکام بنانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں،سی پیک کو متاثر کرنے کے دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیا جائیگا،پاکستان کے استحکام کیلئے چین کی قربانیاں اور کوششیں ناقابل فراموش ہیں،پاکستان کو چین کی دوستی پر فخر ہے،یہ پارٹنر شپ جاری رہے گی،دشمن کی کوششیں اس لازوال دوستی پر کوئی ضرب نہیں لگا سکتی ہیں

چائنی سفیر نے پاکستان کے وزیرآعظم شہباز شریف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ وہ کراچی میں ہونے والی چین کے با شندوں کی ھلاکتوں کے فورا” بعد تعزیت کیلئے چینی سفارت خانے پہنچ گئے وزیر امور ژی گوز یانگ نے رشاکئی اکنامک زون پر موجودہ حکومت کے آنے کے بعد کام میں تیزی کو سرہا جنرل عبدالقیوم نے ریلوے لائن ایم ایل ۲ اور گوادر بندرگاہ پر کام کو چین پاکستان کے تعاون سے تیزی لانے کی بات کی