Sunday, 22 December 2024
img
تحقیقاتی اور ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں انقلابی قدم --- اس کی کوریج ، جس کی کوئی کوریج نہیں کرتا --- ظلم ، ناانصافی کے خلاف برسرِپیکار
img

خضرکلاسرا کا لبابہ عباس کی کتاب پر تبصرہ اور مصنفہ کا شکریئے کا آٹو گراف

معروف وسینئر صحافی وتجزیہ کار خضرکلاسرا کا  لبابہ عباس  کی کتاب پر تبصرہ اور مصنفہ کا شکریئے کا آٹو گراف 

محترمہ لبابہ عباس کی کتاب " سمجھوتے کی چادر " ملی تو بیحد خوشی یوں ہوئی کہ لبابہ میری پسندیدہ لکھاری ہیں ' موصوفہ اتنا بے باک لکھتی ہیں کہ رہے نام اللہ کا ' اور ان کا لکھا اپنے گھیرے میں لے لیتا ہے ' اور یوں لگتا ہے کہ یہ تو وہی کہانی ہے جوکہ آپ کے اردگرد موجود ہے ' پھر لبابہ لفظوں کو چولی پہنانے کی بھی قائل نہیں ہے ' شاید یہی ان ان کا انداز تحریر ان کو منفرد کرتا ہے ! اچھا یہاں یہ کتاب ملنے کے بعد جو خیال مجھے پہلے آیا وہ یہ تھا کہ  لبابہ عباس نے " سمجھوتہ کی چادر " نام کیوں رکھا ہے ؟ کہیں لبابہ عباس نے تو کہیں ' سمجھوتہ کی چادر "  تو نہیں اوڑھ رکھی ' اس میں تو کوئی شک نہیں کہ یہ خوبصورت نام ہے ؟ اور اس نام تک لبابہ کیسے پہنچی '


ایک تو " سمجھوتے کی چادر "  میں لکھی کہانیوں کو پڑھنے کے بعد پتہ چلیگا کہ "سمجھوتے کی چادر "  کب ؟ کیوں ؟  اور کس نے ؟ اور کس خوشی یا پھر مجبوری میں پہن لی ؟ یہ سوال اپنی جگہ لیکن میرے خیال میں یہاں ہر شخص نے "سمجھوتہ کی چادر " خوشی یا پھر مصلحت کے تحت  پہنی ہوئی ' یوں اس " سمجھوتہ کی چادر ' کے نام سے اپنایت محسوس ہوئی ' سمجھوتہ کا لفظ ویسے تو خوشی کا احساس دیتا ہے کیوں کہ یہ " شر" کے برخلاف مقام و مرتبہ رکھتا ہے ' فی الحال تو محترمہ لبابہ عباس کو سمجھوتہ کی چادر " کے نام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ' لیکن باقی تبصرہ اور نیازمندی"  سمجھوتہ کی چادر " میں لیپٹی کہانیوں کو پڑھنے کے بعد پیش کرونگا "